حیدر علی نےنیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی، شاندار کام کر دکھیا

109

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو ٹی 20 میچ میں عمدہ نصف سنچری سکور کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بلے باز حیدر علی نے نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں ہی دھوم مچا دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ناردرن فرسٹ الیون اور کے پی کے فرسٹ الیون کے درمیان جاری میچ میں ناردرن کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

جسے حیدر علی نے اپنے دھواں دار بلے بازی کی بدولت درست ثابت کر دیا۔ انہوں نے ذیشان ملک کیساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 185 رنز جوڑ کر مخالف ٹیم کو 244 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

حیدر علی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے جبکہ ذیشان ملک نے 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔