پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف سیزن، 5سیریز شیڈول،مداحون کے لیے شاندار خبر اگیی

101

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی ہوم سیریز سے ہوگا۔ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہو گی۔


نومبر کے اختتام پر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچزکھیلے جائیں گے ۔ جنوری میں جنوبی افریقہ ورلڈکپ سپرلیگ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کی مہمان بنے گی۔

قومی ٹیم سیزن میں ویسٹ انڈیز کامکمل ٹور بھی کرے گی جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی تینوں طرز کے میچزکھیلے جائیں گے ۔ سیزن کے اختتام پر پاکستان پانچ ون ڈے میچز کے لیے انگلینڈ کا مہمان بنے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سیزن میں ہوم اور اوے پانچ سیریز کھیلے گی۔ سیزن کا آغاز اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزسے ہوگا۔