سرفراز کو ٹی ٹونٹی کی کپتانی سےہٹانے کا فیصلہ غلط قرار دےدیا گیا

244

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق قومی لیفٹ آرم سپنر اقبال قاسم نے سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط قرار دے دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سرفراز احمد کو نیشنل ٹیم کی قیادت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کسی صورت اچھا نہیں تھا کیونکہ


سرفراز احمد سے ذمہ داری واپس لینے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد مختصر طرز کے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کو بہتر استعمال کر رہے تھے اور

ان کی لیڈر شپ میں گرین شرٹس کی فتوحات کا گراف کافی بلند ہو گیا تھا لہٰذا بورڈ کو ان کی جگہ کسی دوسرے کو قیادت سونپنا نہیں چاہئے تھی۔ اقبال قاسم نے سلیکٹرز کو تجویز پیش کی کہ

وہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پر میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے ان کے اوپر ورک لوڈ کا دھیان رکھیں۔ اگر ان پر کام کا بوجھ کنٹرول نہیں ہوتا ہے تو ان کی کارکردگی پر فرق پڑے گا ۔