پاکستان نے بنگلہ دیش کوصاف انکار کر دیا، بنگلہ دیش کےساتھ سیریز نہیں ہوسکتی

286

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بنگلہ دیش کی ٹیم سال 2020 کے شروع میں پاکستان کے دورے پر آئی جس میں 3 ٹی ٹونٹی شامل تھے اور ایک ٹیسٹ میچ فروری میں کھیلا گیا ۔پاکستا ن نے بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کھیلنے تھے۔


اپریل میں ملتوی شدہ سیریز بعد میں کھیلنا شیڈول تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز 2020 میں نہیں کروائی جا سکتی ۔اس کی وجہ پاکستان کا مصروف شیڈول ہے ۔

پاکستان میں30 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا آغازہونے جا رہا ہے جو 18 اکتوبرتک جاری رہے گا ۔اس کےبعد پاکستان کی زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز شیڈول ہے، اس کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچزبھی کھیلنے ہیں۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ روانہ ہو گی اس کے بعد 2021 میں پاکستان نے ساؤتھ افریقا کے ساتھ جنوری میں ہوم سیریز بھی کھیلنی ہےاور اس کے بعد پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 2021شروع ہوجائے گا۔