بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ہفتےشیڈول سیریز موخر مگر کیوں؟ ایسی حیران کن وجہ سامنےآگئی کہ کسی کو بھی یقین نہ آئے

110

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کے درمیان قرنطینہ کی پالیسی پر اختلاف برقرار ہے اور کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات بھی کسی کام نہ آئے جس کے باعث بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا موخر ہو گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے زور دیا ہے کہ قرنطینہ کی مدت 14 روز ہوگی اور کھلاڑیوں کی نقل و حرکت ہوٹل کے کمرے تک محدود رہے گی جس پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کوشدید تحفظات ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے قرنطینہ کی جو تجویز پیش کی ہے وہ مکمل آئیسولیشن ہے جو کھلاڑیوں کیلئے مناسب نہیں کیونکہ اس پالیسی سے کرکٹرز کی دماغی فٹنس متاثر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا دورہ ابھی موخر ہوا ہے مگر سیریز منسوخ نہیں کی گئی۔ دورے کو دوبارہ شیڈول کرنے پر کام ہو گا،