سکندر رضا نے پاکستان کےدورے سے پہلے دبنگ اعلان کردیا

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کی ٹیم اگلے مہینے 3 ون ڈے انٹر نیشنل اور 3 ٹی ٹو ئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔سکندر رضا زمبابوے کے 25 رکنی ٹریننگ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اس وقت ہرارے میں چل رہے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہیں


سکندر رضا نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ اس وقت بہت اچھا ماحول اور ہر کوئی بہت پرجوش محسوس کررہا ہے کہ ٹریننگ کے بعد وہ پاکستان کے دورے لیے سلیکٹ کیے جانے والی

زمبابوے کی قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی بار جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو ہم پاکستان ٹیم کے لیے ایک مشکل حریف ثابت ہوئے تھے اور آخری میچ جو کہ

بارش کی نذر ہو گیا تھا اس میں ہم جیت کی طرف گامزن تھے ۔ چنانچہ میں اپنی اور باقی ٹیم کی طرف سے شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پر امید اور دعا گو ہوں۔