ضرورت پڑی تو ایک تبدیلی کریں گے۔ مصباح الحق کا زمبابوے کیخلاف بھی ٹیم میں نوجوانوں کو شامل کرنے سےگریز

142

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ترجیح جیت، ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے پوائنٹس اور میگا ایونٹ کیلیے مضبوط کمبی نیشن کی تشکیل ہے،نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اگر ضرورت پڑی تو


اگر ضرورت پڑی توایک آدھ تبدیلی کر کے ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں مثبت انداز میں کھیلیں گے،

خوشی کی بات یہ ہے کہ ون ڈے سیریز کا آغاز پاکستان سے ہی کر رہے ہیں، اپنے ملک میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے کپتان کے لیے

یہ ایک اچھا موقع ہے، ٹیم کو بھی فائدہ ہو گا کہ اپنے ملک میں کھیل اور جیت کر اعتماد میں اضافہ ہو گا اور اس سیریز سے ہم نے مستقبل کی بھی تیاری کا آغاز کرنا ہے۔