آئی پی ایل میں بوم بوم آفریدی کےچرچے۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی لالہ کےمداح نکلے،

116

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے چرچے، آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی اُن کے مداح نکلے۔ ل راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے


استیو اسمتھ سے ایک انٹرویو لیا گیا جس کے آخر میں خاتون میزبان نے اُن سے کہا کہ اگر آپ اپنے کپتان کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میزبان کے کہنے پر اسمتھ نے اپنے کپتان کے نام پیغام میں لکھا کہ

‘بوم بوم کو گیند دی جائے’۔ تو میزبان نے حیرانگی سے پوچھا کہ یہ آپ نے کیا لکھا ہے تو اسمتھ نے جواب میں کہا، اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے گیند دے کر بولنگ کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اسی لئے میں نے لکھا ہے کہ بوم بوم کو گیند دی جائے۔