ڈین جونز میرےحقیقی دوست تھے اور میں انہیں ہمیشہ یاد کروں گا“ سابق آسٹریلین کرکٹر کےانتقال پر شاہد آفریدی بھی غمزدہ

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سابق آسٹریلین بلے باز و کمنٹیٹر ڈین جونز کےانتقال پر شدیدافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ میرے حقیق دوست تھے اور میں انہیں ہمیشہ یاد کروں گا۔


تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈین جونز کےانتقال کی خبر ہم سب کیلئے انتہائی افسو سناک ہے، وہ ایک حیرت انگیز کرکٹر، کوچ، کمنٹیٹر اور سب سے بڑھ کر ایک خوش اخلاق انسان تھے،

ڈین جونز میرے حقیقی دوست تھے اور میں انہیں ہمیشہ یاد کروں گا، شاہد آفریدی نے ڈین جونز کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کیلئے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے ڈین جونز گزشتہ روز دل کادورہ پڑنے کی وجہ سے بھارت کے شہر ممبئی میں دنیا سے چل بسے تھے۔