عمر اکمل کرپشن کیس کی درخواست، عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی کو زوردارجھٹکا دیدیا، حیران کن خبرآگئی

137

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کرپشن کیس میں کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق


کرکٹر عمر اکمل کرپشن کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے اخراجات میں کمی کی خاطر کسی نزدیکی ملک میں سماعت سے متعلق پی سی بی کی درخواست مسترد کردی ہے جبکہ

ویڈیو لنک سماعت کی اپیل بھی مسترد ہونے کے امکانات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک اپیل کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے اور ذرائع کے مطابق

عمر اکمل کے وکلا ویڈیو لنک سماعت کے زیادہ حق میں نہیں ہیں تاہم اس کا فیصلہ عالمی ثالثی عدالت نے ہی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ 20 فروری کو پی سی بی نے عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا