پی ایس ایل فرنچائزز کےعدالت جانے پر حیرت زدہ پی سی بی نےبھی موقف دیدیا

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی ایس ایل) فرنچائزز کے عدالت جانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنانشل ماڈل پر بات چیت کیلئے دو مرتبہ دعوت دی گئی مگر اس کے باوجود فرنچائزز نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی تمام 6 فرنچائز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی لیگ کے مالی معاملات اور امور پر احتجاج کرتے ہوئے اس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے جب استفسار کیا گیا تو پی سی بی نے کہا کہ اعتماد اور اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کے طور پر فنانشل ماڈل پر

دو الگ الگ مواقع پر بات چیت کی دعوت دیئے جانے کے باوجود فرنچائزز کے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرنے پر بورڈ کو حیرت ہوئی ہے۔ بورڈ ترجمان نے کہا کہ ابھی عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس وصول نہیں ہوا۔