لاہورہائیکورٹ نے پی ایس ایل فرنچائزر کی درخواست پرپی سی بی کو تاحکم ثانی کار روائی سے روک دیا

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہورہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزرکی پی سی بی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے بدھ کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے تاحکم ثانی درخواست گزاران کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روک دی


لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزر کی پی سی بی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پی سی بی نے فرنچائرز کو گارنٹی کی مد میں رقم طلبی کا نوٹس بھجوایا،

کو رونا وبا کی وجہ سے سب فرنچائرز بہت زیادہ متاثر ہوئیں ،پی ایس ایل میچ ملتوی ہونے سے آمدنی پر بہت اثر پڑا ہے ۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے

درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا،وکیل پی سی بی نے کہاکہ فرنچائزز مالکان 23 ستمبر کی میٹنگ میں نہیں آئے ، عدالت نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو جواب طلب کر لیا،عدالت نے تاحکم ثانی درخواست گزاران کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روک دی۔