ٹیم کا ہر کھلاڑی تھوڑےتھوڑے پیسے ڈالےتاکہ آصف علی اور انکے اہلخانہ سے مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔ ڈین جونز کا قومی کھلاڑی کی مالی مدد کیلئے دیا گیاپیغام سامنے آگیا

229

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دو روز پہلے ناشتہ کرنے کے بعد صبح 11 بجے ڈین جونز نے آئی پی ایل کی نشریات کے سلسلے میں بریفنگ سیشن میں حصہ لیا اور ممبئی میں واقع اپنے ہوٹل کے کوریڈور میں ساتھیوں کے ہمراہ گفتگو کر رہے تھے۔


دوران گفتگو اس وقت سب لوگوں کو دھچکا لگا جب وہ ایک دم زمین پر گر گئے جس کے بعد انہیں ایمبولینس میں ہنگامی بنیادوں پر ہرکشن داس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ یہاں آںے سے قبل ہی وہ اس دنیا سے چل بسے۔

ڈین جونز کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کام کرنے والے سپورٹس اینالسٹ ریحان الحق نے اب انکشاف کیا ہے کہ پی ایس ایل 4 کے دوران جب آصف علی کی بیٹی کی طبیعت انتہائی ناساز تھی تو

ڈین جونز نے تمام ٹیم کے نام ایک پیغام میں تجویز دی تھی کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہر کھلاڑی سے تھوڑے تھوڑے پیسے لیکر آصف علی اور ان کے اہل خانہ کی مدد کی جائے تاکہ ان پر سے مالی بوجھ کم ہوسکے۔