زمبابوے کیخلاف سیریز میں،شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی یا نہیں؟فیصلہ کر لیا گیا

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے وینیوز اور شیڈول کی تصدیق کر دی ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی جبکہ سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہو گا، ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز

یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی 20 سیریز راولپنڈی میں 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلیں گی۔ تمام میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

ذاکر خان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے یہ واضح ہو تا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوا لیا ہے۔