سکندر رضا نےپاکستان کیخلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا، زورداراعلان کر دیا

97

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوین آل راﺅنڈر سکندر رضا نے پاکستان کے خلاف اپ سیٹ کا خواب آنکھوں میں سجا لیا ہے جن کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی پرجوش اور ٹریننگ سکواڈ کا حصہ ہونے پر خوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


سکندر رضا نے کہاکہ کیمپ میں شریک تمام کھلاڑی کافی پرجوش اور ٹریننگ سکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت زیادہ خوش ہیں، 2015ءمیں جب ہم نے پاکستان کا دورہ کیا تب بھی

میزبان سائیڈ کو سخت چیلنج دیا تھا، خاص طور پر آخری میچ اگر بارش کی نذر نہ ہوتا تو ہم فتح حاصل کرنے کے قریب تھے۔ سکندر رضا نے کہا کہ میری اور ٹیم کی پرفارمنس اچھی تھی اور

مجھے امید ہے کہ اس بار ہم گرین شرٹس کے خلاف زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرتے ہوئے فتح حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوین حکومت نے کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دیدی ہے۔