نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کےساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی

134

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بحالی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں کمرشل ایئرلائن سےنیوزی لینڈ پہنچیں گی، 14 روزکے قرنطینہ کے بعد کرکٹرزکو شہرمیں جانے کی اجازت ہو گی۔


تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے انتہائی اہم خوشخبری ہے۔ خبر کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ نے ہوم سیریزکے انعقاد کے لیے حکومتی اجازت نامے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں نیوزی لینڈ جائے گی

جہاں میزبان ٹیم کے ساتھ 2 ٹیسٹ جبکہ 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلی گی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو رونا کے پیش نظر موجودہ حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ملک بننے جا رہا ہے۔