ان مقابلوں کو دیکھنے میں اپناوقت ضائع کیوں کروں، معروف بھارتی اداکار نے آئی پی ایل کے میں 400 بکیز کی موجودگی کاانکشاف کردیا

173

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی اداکار نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 400 بکیز کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر کمال راشد خان نے کہا کہ ’’بھائی صاحب آج، دنیا بھر سے 400 کے قریب بکیز


دنیا بھر سے 400 کے قریب بکیز آئی پی ایل کے میچز بک کرنے کیلیے آئے ہیں، ان مقابلوں کو دیکھنے میں اپنا وقت کیوں ضائع کروں‘‘۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ۔

یاد رہے کہ کمال راشد خان بھارتی فلم ایکٹر، پروڈیوسر اور رائٹر ہیں، انہوں نے بگ باس 2009ء میں بھی شرکت کی تھی، وہ KRK اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بڑا بولڈ انداز اختیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوچکا ہے ، انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای میں کھیلے جائیںگے