دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ منتخب ہونے والےیونس خان کا اب کیا ہو گا؟ پی سی بی نےاہم فیصلہ کر لیا

118

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ


یونس خان کی اگلے ہفتے بورڈ حکام سے اہم ملاقات ہو گی جس میں انہیں مزید ذمہ داریاں دینے پر مشاورت ہو گی اور اس ملاقات میں یونس خان کو طویل مدت کیلئے کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور وسیم خان نے دیگر حکام سے مشاورت کے بعد یونس خان کے قومی کرکٹ کی بہتری میں کردار کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا ہے،

یونس خان نے قومی کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، یونس خان کی موجودگی کو ہیڈکوچ مصباح کے ساتھ ٹیم ممبران نے بھی بہت مفید ٹھہرایا تھا۔