پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا معاملہ، دونوں بورڈز کیا کررہے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ساﺅتھ افریقہ( سی ایس اے) کے درمیان سیریز کیلئے نئی ونڈو تلاش کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دوراینے کی


پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دوراینے کی سیریز کیلئے جانا تھا تاہم کو رونا وائرس کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے اور جنوبی افریقہ میں

ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہو سکا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کیلئے کام ہورہا ہے

البتہ کو رونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم نئی ونڈو نکال کراس سریزکویقینی بنایاجائے گا جبکہ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔