لنکا پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن پر ہی التواءکے سائے منڈلانے لگےمگر کیوں؟ جان کر شائقین بھی افسردہ ہوجائیں

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
رواں سال نومبر میں شیڈول لنکا پریمیر لیگ پر التواءکے سائے گہرے ہونے لگے ہیں جس کی اہم وجہ سری لنکا میں 14 روزہ قرنطینہ قوانین کو قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کو رونا وائرس کے سبب التواءکا شکار ہونے والی


لنکا پریمیر لیگ کیلئے 14 نومبر سے 6 دسمبر تک کی تاریخیں فائنل ہوئی تھیں اور اس اعلان کے بعد کچھ دیر بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے

بقیہ 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک کرانے کا کہا تھا۔ ایونٹ میں پاکستانی لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، گال گلیڈی ایٹرز کے نام سے شریک ہو گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ

سری لنکن وزارت صحت کی جانب سے 14 روزہ قرنطینہ پر اصرار نے لیگ کے بروقت انعقادکو خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ سری لنکا کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی اسی وجہ سے خدشات کا شکار ہے۔