انضمام الحق نے شاہین آفریدی کے لیے آنے والےخطرے کی نشاندہی کردی

208

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے لیکن ان کوانجریز کے خطرات لاحق ہیں، میرے خیال میں ان کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔


شاہین آفریدی کی مسلسل چار وکٹوں کے بعد اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدثر نذر اور مشتاق احمد نے انڈر 16 سطح پر شاہین آفریدی کا ٹیلنٹ پہچان لیا اور انہوں نے مجھے باولر کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے کہا تو میں شاہین آفریدی کو دیکھ کر بڑا متاثر ہوا،

کم عمر ہونے کے باوجود دیگر پیسرز سے مختلف نظر آرہے تھے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ انڈر19 کرکٹ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے انہیں قومی کیمپ کا حصہ بنایا۔