آئی پی ایل کے بعد یو اے ای میں کس سیریز کاانعقاد ہو سکتا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

81

سوکرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بی سی سی آئی) عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کے باعث (یو اے ای) کو ”دوسرا گھر“ بنانے پر مجبور ہو گیا ہے جس نے (آئی پی ایل) کے بعد غیرملکی ٹیم کی میزبانی کیلئے بھی ان میدانوں کا انتخاب کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔


پاکستان کو طویل عرصے تک متحدہ عرب امارات میں اپنی ہوم کرکٹ پر مجبور ہونا پڑا تھا اور (پی ایس ایل) کا بھی وہیں پر آغاز ہوا مگر صورتحال بہتر ہونے پر

پاکستانی سرزمین پر مکمل لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بتدریج واپسی ہورہی ہے لیکن پاکستان کو عالمی کرکٹ میں تنہاءکرنے کا خواب دیکھنے والا بھارت خود یو اے ای میں ’پناہ‘ لینے پر مجبور ہو گیا ہے۔

آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن وہاں شروع ہوچکا ہے جبکہ بی سی سی آئی اب جنوری، فروری میں انگلینڈ کی بھی میزبانی پر غور کررہا ہے، یہی نہیں بلکہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو اگلے برس کی بھارتی لیگ بھی یو اے ای میں ہی منعقد ہوسکتی ہے۔