غلطی ہو گئی بھائی جان، آئندہ تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ کروں گا، وسیم اکرم نے حیران کن بات کہ دی

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے جن کا کہنا ہے کہ مجھے ایسے لوگوں کے بڑوں کا احساس ہوتا ہے، وہ بھی کہتے ہوں گے کہ ہم نے کیا کر لیا۔


وسیم اکرم سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں جہاں وہ اپنے کرکٹ تجزیے کے ساتھ سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالتے رہتے ہیں، تاہم بعض اوقات انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے

انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار وسیم اکرم نے تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ

ہم سب کا مقصد ہے کہ ہم تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہو جاو¿ں گا تو کیا ہوا، کبھی کبھی آپ کوشش کرتے ہیں اور وہ کام کر لیتے ہیں۔


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر انسٹاگرام پر کافی لوگ اپنی رائے بھی قائم کرتے ہیں، ان کیلئے میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، ان سے یہ پتہ لگتا ہے کہ تمہاری بیک گراؤنڈ کیا ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کچھ بندوں نے مجھے کہا کہ آپ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے آگئے، غلطی ہو گئی بھائی جان، اگلی مرتبہ تھری پیس سوٹ، اور اگر یہ بھی پسند نہیں تو گھاگرا پہن لوں گا، بولنے یا لکھنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک ہے۔