شاہد آفریدی سندھ حکومت پر برس پڑے، حیران کن بات کہ دی

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شاہد آفریدی نے ایک بار پھر سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) کے زیر اہتمام


سابق کپتان نے کہا کہ وانگی گوٹھ اسکول شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں رفاہی بنیادوں پر چلنے والے 8 اسکولوں میں سے ایک ہے، یہ 8 سکول گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے تعاون سے چلائے جارہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سندھ حکومت کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن سٹی کہلانے والے تین کروڑ کی آبادی والے شہر کراچی کے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں،

جس تیزی سے شہر کا حجم بڑھ رہا ہے اسی تیزی سے انفراسٹرکچر اور تعلیمی نظام بھی تباہ ہورہا ہے، المیہ یہ ہے کہ کوئی کراچی کو کوئی اپنا نہیں سمجھتا ، کراچی کو اون کرنے والا کوئی نہیں ہے۔