سرفراز احمد سمیت سندھ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اورآفیشلز کے کو رونا وائرس ٹیسٹ ہوگئے، نتیجہ کیا نکلا؟جانیے

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ڈومیسٹک سیزن کیلئے سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کو رونا وائرس کے ٹیسٹ کے رزلٹ آگئے۔


تفصیلات کےم طابق 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ڈومیسٹک سیزن کیلئے تمام کھلاڑیوں نے پیر کو ذاتی حیثیت میں کو رونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے تھے جن کی رپورٹس منفی آ گئی ہیں اور اب

تمام کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے سے پہلے ایک اور ٹیسٹ کے مرحلے سے گزریں گے جو پی سی بی کے زیر اہتمام کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹی 20 ایونٹ میں شرکت کیلئے سندھ ٹیم جمعرات کو کراچی سے لاہور روانہ ہورہی ہے،

اگلے روز مرید کے کنٹری کلب میں پی سی بی کے تحت دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ طے ہے جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد ٹیم 19 ستمبر کو ملتان پہنچ کر خود کوبائیو سیکور ماحول میں محصور کرلے گی۔