جاوید آفریدی کوستارہ امتیاز دینےکا معاملہ قائمہ کمیٹی کےسپرد کر دیا گیا

99

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سینیٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ستارہ امتیاز دینے کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر


مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے تھے جنہیں سمجھ میں نہیں آیا کہ انہیں کیوں ایوارڈ دیا گیا؟ جاوید آفریدی کو کرکٹ ٹیم کے مالک ہونے کی وجہ سے ایوارڈ دیا گیا یا

چین سے بزنس لانے پر؟ اگرکرکٹ کی وجہ سے ایوراڈ دیا تو پھر لاہور قلندرز اور دیگر ٹیموں کو کیوں نہیں دیا؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ٹیم کو فوقیت حاصل ہے تو وہ

لاہور قلندرز کو ہے کیونکہ ہارنے کے باوجود لاہور قلندرز نے کرکٹ کی خدمت کی اور بڑے کھلاڑی لاہور قلندرز سے ہی نکلے ہیں،کرکٹ کی خدمت کی بنیاد پر ایوارڈ دینا تھا تو لاہور قلندرز کو ملنا چاہیے تھا۔