آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

133

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابراعظم


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق

بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، اوپنر امام الحق 11 ویں اور فخر زمان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی اجارہ داری برقرار ہے اور بھارت کے جسپریت بمرا دوسرے، پاکستان کے محمد عامر ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر ہیں۔