آسٹریلیا کےمچل سٹارک نے شاندار کام کر دیا، تمام کرکٹرز کیلئےمثال قائم کردی

147

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے میچ میں عادل رشید کو ’مینکڈ‘ نہ کر کے بہترین مثال قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں


تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران عادل رشید اس وقت کریز سے باہر نکل آئے جب مچل سٹارک گیند کروانے پہنچے، مگر مچل سٹارک نے انہیں ’مینکڈ‘ کرنے کا

سنہری موقع ملنے کے باوجود صرف وارننگ پر ہی اکتفا کیا اور انہیں رن آﺅٹ نہیں کیا۔ انگلینڈ کی اننگز کے 49 ویں اوور کے اختتام پر ڈیلیوری سے قبل ہی نان سٹرائیک اینڈ پر موجود

عادل رشیدکریز سے باہر نکل آئے لیکن مچل سٹارک نے انہیں رن آﺅٹ کرنے کے بجائے واپس اپنی جگہ پر جانے کی ہدایت دی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 بالز قبل عادل رشید انہیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔