وزیراعظم نے ٹیسٹ ٹیم کےکپتان اظہر علی کو برطرف کرنےکی ہدایت کر دی

122

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وزیراعظم نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو برطرف کرنے کی ہدایت کر دی، عمران خان دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر نالاں، پاکستان مضبوط پوزیشن میں ہونے کے باوجود میچ ہار گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ


ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ دیکھ رہے تھے۔

میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا پھر بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے دیگر نام زیر غور لائے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جلد اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔