پاکستان کے یہ 2 کھلاڑی آئی پی ایل کو چارچاند لگاسکتے ہیں، بھارت کی اہم شخصیت نے آوازبلند کردی

370

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) گورننگ کونسل کے رکن سریندر کھنہ نے کہا ہے کہ فی الحال آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت ممکن نہیں البتہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کی صورت میں


تفصیلات کے مطابق سریندر کھنہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت دونوں ملکوں کے شائقین کیلئے بہت خوشی کی بات ہوگی لیکن

ابھی ایسا ناممکن ہے کیونکہ ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی جیسے کرکٹرز ایونٹ میں بہترین اضافہ ہوسکتے ہیں۔

اگر دونوں ملکوں میں تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو پھر آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کی تجویز پر عملدرآمد ممکن ہو گا، یقین ہے کہ دیر سے سہی لیکن مستقبل میں ضرور یہ میچز ممکن ہوپائیں گے۔