مجھ پر بلا وجہ،تنقید کی جا رہی ہے لیکن۔۔۔“ وسیم خان نےناقدین کو جواب دیدیا، شاندار بات کہ دی

88

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ میری ذات پر بلاوجہ،تنقید کی جارہی ہے لیکن مثبت،تنقید کا کبھی برا نہیں مانوں گا۔ تفصیلات کے مطابق


وسیم خان نے کہا کہ پالیسی پرتنقید ضرور کریں لیکن ذات پر نہیں، مجھ پر بلاوجہ کی گئی اور تنخواہ کے معاملے کو بار بار اچھالا گیا، ذاتی،تنقید کی جاتی ہے جس سے دکھ ہوتاہے،

باہر والا کہہ کر میری ذات پرتنقید کی گئی، فیملی والے ایسے بیانات دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی پر یا ڈیلیور نہیں کرسکا توتنقید ضرور کریں، پالیسی پرتنقید ضرور کریں لیکن ذات پر نہیں اگر مثبت،تنقید کی گئی تو

کبھی برا نہیں مانوں گا۔ میں پاکستان کی خدمت کیلئے آیا ہوں اور کوشش کرتا رہوں گا، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کااعلان کر چکے ہیں، کورونا کے باوجود پی سی بی کام کر رہا ہے۔