وزیراعظم سے کیوں ملے؟پی سی بی نے اظہر علی اور مصباح الحق کےخلاف ایکشن لےلیا

90

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وزیر اعظم عمران خان سے بلا اجازت ملاقات کرنے پر مصباح الحق اور اظہر علی کو شوکازنوٹس جاری کردیا گیا۔ پی سی بی اور پی ٹی وی کے درمیان ریجنل کرکٹ کوریج کے حوالے سے بدھ کے روز معاہدہ طے پایا تھا۔


اس موقع پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سابق کپتان محمد حفیظ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم

وزیر اعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے امکان کو مسترد کردیا۔ تینوں موجودہ و سابق کپتانوں کی وزیر اعظم سے ملاقات پی سی بی کی اجازت کے بغیر ہوئی تھی جس کی وجہ سے

پی سی بی نے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کو پی سی بی نے شوکازنوٹس جاری کیا ہے تاہم محمد حفیظ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں اس لیے وہ نوٹس سے بچ گئے ہیں۔