سارو گنگولی بھی متعصب نکلے،اپنی تصویر میں شامل پاکستانی کھلاڑی کی تصویر کیساتھ کیا حرکت کی؟جانیے

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی بھی متعصب نکلے جنہوں نے اپنی تصویر شیئر کر تے ہوئے اس میں شامل پاکستانی کھلاڑی کی تصویر کو دھنددلا کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گنگولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آفیشلز کے ہمراہ شارجہ گراﺅنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر انہوں نےشیئر کی مگر

عقب میں موجود پاکستانی پلیئرز کی ایک تصویر کو دھندلا دیا حالانکہ خود گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں اور کئی پاکستانی کھلاڑیوں

کیساتھ ان کی دوستی بھی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کے علاوہ سابق کرکٹرز گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ بھی پاکستان اور پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے تعصب بھرے جذبات رکھتے ہیں۔