کاﺅنٹی کھیلتے ہوئے مجھےنسلی تعصب کانشانہ بنایا گیا“ رانا نوید الحسن نے انکشاف کر دیا

131

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر رانا نوید الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے انہیں نسلی،تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باﺅلر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ 2008ء اور 2009ء میں یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہوم کراؤڈ نے نسلی منا فرت پر مبنی جملے کسے اور تمسخر کا نشانہ بنا یا،

میں عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کر تا ہوں کیونکہ مجھے بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا رہا تھا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستانی نژاد سپنر

عظیم رفیق نے بھی الز ام عائد کیا تھا کہ یارکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کر تے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے امتیازی سلوک سے تنگ آکرخود خشی کا سوچنے لگا تھا۔