کیا زمبابوے کی ٹیم سیریز کیلئے اگلے مہینےپاکستان آ رہی ہے؟زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی اعلان ہوگیا

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے سونے میدان آباد کر نے کی ٹھان لی ہے اور دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے اکتوبر میں محدود اوورز کی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق


کو رونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں کا معطل ہونے والا سلسلہ نہ صرف پھر سے بحال ہونے والا ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بھی اگلے ماہ سے ہی واپسی کا بھی امکان روشن ہوگیا،

زمبابوین ٹیم شیڈول کے تحت پاکستان کا ٹور کرے گی جس کا باضابطہ اعلان بہت جلد متوقع ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تاوینگوا موکوہلانی نے ٹور کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کے سفر کی ہمیں کلیئرنس مل جائے گی جس کے بعد ٹور کا باضابطہ اعلان کر دیں گے، ان کی اس تصدیق کے بعد 20 اکتوبر سے شیڈول محدود اوورز کے ٹور پر غیریقینی بھی کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔