کو رونا وائرس کے بعد پہلا انٹرنیشنل کرکٹ میچ جس میں کراوڈ کو سٹیڈیم میں داخلےکی اجازت دینے کافیصلہ کر لیا گیا

112

کر کٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کو رونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاون نے کرکٹ کے میدانوں کو بھی سونا کر دیا تھا تاہم اب یہ میدان تماشائیوں سے دوبارہ آباد کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطا بق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 26 ستمبر سے شیڈول سیریز میں محدود تعداد میں تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برسبین کے ایلن بارڈر گراﺅنڈ میں میچز کیلئے تماشائیوں کو آن لائن ٹکٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گراﺅنڈز کا رخ کر نے کے خواہشمند تماشائیوں کو

کویڈ کے تمام ایس اوپیز پر عمل کر نا ہو گا جبکہ کو رو نا وائرس کے بعد موجودہ صورت حال میں مارچ کے بعد یہ پہلی سیریز ہو گی جس میں تماشائی بھی میچز دیکھ سکیں گے۔