کرکٹر رومان رئیس کاکیرئیر داؤپر لگ گیا مگرکیوں؟انتہائی بڑی خبرآگئی

167

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایک مرتبہ پھرانجری کا شکار ہو نے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر رومان رئیس کا کیریئر داﺅ پر لگ گیا ہے جو ڈومیسٹک سیزن کیلئے ضروری قرار دیا گیا کو رونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے۔


تفصیلات کے مط ابق 30ستمبر سے ملتان میں شروع ہو نے والے قومی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سندھ کی 16 رکنی ٹیم میں شامل 29 سالہ کھلاڑی کی کمر میں پرانی تکلیف پھر شروع ہو گئی

جس کے باعث وہ گزشتہ روز کو رونا ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکے، رومان رئیس چیمپینز ٹرافی میں دوران فیلڈنگ گھٹنا زخمی کرا بیٹھے تھے۔ ذرائع نے بتا یا کہ کمر کے نچلے حصے میں

تکلیف کی وجہ سے معالجین نے رومان رئیس کو مکمل آرام اور سنجیدگی سے علاج کا مشورہ دیا ہے، بصورت دیگر تکلیف بڑھ کر کسی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔