پی سی بی نے سلیم ملک کو خوشی کی خبر سنادی،

63

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سلیم ملک کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان، بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔


سماعت میں آئی سی سی کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر بحث ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان سلیم ملک اس معاملے پر واضح جواب نہیں دے سکے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کرے گا۔

یاد رہے کہ سلیم ملک نے پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے ساتھ فراڈ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی طرف جواب موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے جواب سے متعلق وکیل سے مشاورت کررہا ہوں۔