بجلی آتی نہیں مگر بل وقت پر آ جاتا ہے“ شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے، شاندار بات کہ دی

14

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر برہم ہو گئے جن کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بل ٹائم پر آ جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے لیکن پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ دیں۔ میرے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے،

رات بھر بھی بجلی نہیں تھی، بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم پر آ جاتا ہے۔ 20 گھنٹے سے بجلی سے محروم سابق کپتان کے دل کا حال جان کر عوام بھی ان کے ساتھ مل گئے

اوردلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔