آخری میچ میں حیدرعلی کو کس کے کہنے پر تیسرے نمبر پربیٹنگ کروائی گئی؟ محمد حفیظ نےانکشاف کردیا

272

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود مینجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ حیدر علی کو تیسرے نمبر پر بھیجا جائے تاکہ وہ کارکردگی دکھانے میں آسانی محسوس کریں۔


محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں مینجمنٹ سے خود درخواست کی تھی کہ حیدر علی کو تیسرے نمبر پر بھیجا جائے تاکہ وہ پرفارم کرنے میں آسانی محسوس کرے،

سینئرز کا بیٹنگ آرڈر آگے پیچھے بھی ہو جائے تو ان کیلئے اتنا مسئلہ نہیں ہو گا لیکن نوجوانوں کو اعتماد دینا چاہیے اور مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ حیدر علی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلی نہ چھوڑوں گا، فٹنس اور فارم برقرار ہے۔ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت باقی رہی تو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کی کوشش کروں گا۔