انگلینڈ سے واپس آنے والے قومی کرکٹرزکب اپنی ڈومیسٹک ٹیموں کوجوائن کریں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

10

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ انگلینڈ سے واپس آنے والے پاکستانی کرکٹرز جلد اپنی ڈومیسٹک ٹیموں کو جوائن کریں گے اور اس سے قبل ان کے کو رونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے


ڈومیسٹک سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کیلئے تمام 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز نے فرسٹ اور سیکنڈ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے جبکہ پیر سے کھلاڑیوں کے پہلے

کو رونا وائرس کے ٹیسٹوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے تاہم قومی کرکٹرز 25 ستمبر کو اپنی ڈومیسٹک ٹیمیں جوائن کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے طویل دورے کے بعد کھلاڑیوں کو

اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دی گئی ہے اس لئے وہ تاخیر سے ڈومیسٹک ٹیموں کو جوائن کریںگے جبکہ بائیو سیکیور ببل میں جانے سے پہلے ان کے کو رونا وائرس کے ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔