اینٹی،کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، 2پاکستانی کرکٹرز کومعطل کر دیا گیا

79

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
یو اے ای کے 2 پاکستان نژاد کرکٹرز اینٹی،کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے کرکٹرز عامر حیات اور اشفاق احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کاالزام ہے۔


یو اے ای کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو مزید تحقیقات تک معطل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو اے ای کے سابق کپتان

محمد نوید سمیت تین کرکٹرز کو اینٹی،کرپشن کوڈ کے تحت فردجرم عائد کر تے ہوئے کومعطل کر دیا تھا ۔یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نوید، انور بٹ اور

قدیر خان پر کل 13 الزا مات عائد کیے گئے تھے۔ محمد نوید پر ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائرز اور امسال ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کاالزام ہے۔