ٹی 20 کی آل ٹائم رینکنگ میں پاکستانی باؤلرزکا راج ٹاپ10 میں 5 پاکستانی باؤلرزشامل

14

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل ٹائم ٹی ٹونٹی باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی ۔ ٹاپ ٹین میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ سابق فاسٹ باؤلر عمر گل 60 میچوں میں


عمر گل 60 میچوں میں 85وکٹیں لے کر 857 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبرپر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری 855 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔ ڈینیئل ویٹوری 850 ریٹنگ پوائنٹس لے کر تیسرے جبکہ

سنیل نارائن817 پوائنٹس کی بدولت چوتھے، راشد خان 816 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 814 پوائنٹس لے کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر ساتویں نمبر پر فائز ہوئے ۔

سابق قومی آف سپنر سعید اجمل 788 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راؤنڈر عماد وسیم نے 780 ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت نویں پوزیشن حاصل کی جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کو 769 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔