پی سی بی بڑی ٹیموں کی میزبانی کےخواب دیکھنے لگا، انگلش ٹیم کےعلاوہ کس ملک کی ٹیم کےدورہ پاکستان کی امید لگا رکھی ہے؟جانیے

34

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بڑی ٹیموں کی میزبانی کے خواب دیکھنے لگا جس نے اب جنوری میں پروٹیز کے دورے کی آس بھی لگا لی ہے، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو جنوری میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرنا ہے،


پی سی بی پر امید ہے کہ اس صورتحال میں پروٹیز بھی آنے کیلئے تیار ہوجائیں گے، بورڈ زیادہ میچز کا خواہاں تھا لیکن ایف ٹی پی میں شامل دیگر مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا،

جنوبی افریقی ٹیم آئی تو 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی، پروٹیز اس سے قبل اکتوبر 2007ءمیں پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے میچز کھیلنے آئے تھے اب 13سال بعد یہ موقع آئے گا،

زمبابوے کیخلاف نومبر میں ہونے والی سیریز پی سی بی کیلئے ایک ٹیسٹ کیس بھی ہے۔ ایک تو مہمان ٹیم کو کس معیار کی سیکیورٹی دی جاتی ہے، دوسرا بائیوسیکیورٹی یقینی بنانے کا چیلنج بھی درپیش ہوگا۔