ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے کو رونا ٹیسٹنگ پالیسی پرمتعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات ظاہر کردئیے مگر کیوں؟ حیران کن خبر آگئی

14

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع ہونے سے قبل کو رونا ٹیسٹنگ پالیسی پر متعدد کھلاڑیوں اور آفیشلز نے تحفظات ظاہر کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نیشنل ٹی 20کپ سے پہلے


تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز آج سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کی خاطر بائیو سیکیور ماحول میں جانے کیلئے کھلاڑیوں اور

آفیشلز کے 2 کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہیں لہٰذا انہیں اپنے شہروں میں انفرادی طور پر پہلا کوویڈ ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی رپورٹس مینجمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔

دنیا نیوز کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شہروں میں ابتدائی ٹیسٹ کے اخراجات کا انتظام خود کریں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انہیں پی سی بی کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جائے گی یا نہیں۔