پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان سیریز کس شہر میں کرائی جا سکتی ہے؟پی سی بی نےخوشخبری سنادی

55

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان اور راولپنڈی میں بائیو سیکیور ماحول میں قومی ٹی 20 کھیلا جائے گا اسی لئے یہیں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے میچز رکھے گئے ہیں۔


پی سی بی نے کہا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کرانے کی تجویز ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ شیڈول نہیں کئے گئے۔

وسیم خان کے مطابق پی سی بی بائیو سیکیور ماحول بنانے کیلئے انگلینڈ کے ماہرین کی مدد لے رہا ہے۔ سی ای او نے مزید بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ پر قومی سکواڈ کیساتھ پاکستان شاہین کی ٹیم بھی نومبر میں

نیوزی لینڈ جارہی ہے جبکہ بنگلہ دیش سے فی الحال دوسرا ٹیسٹ شیڈول کرنے کی بات نہیں ہورہی البتہ جنوبی افریقہ کے خلاف اکتوبر کی ملتوی شدہ سیریز پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقہ میں ہو گی۔