احسان مانی عہدےکی مدت میں توسیع لیں گے یا نہیں؟ شانداراعلان کر دیا

18

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ وہ اپنی مدت ختم کر کے عہدہ چھوڑ دیں گے البتہ انہیں معاہدے میں توسیع کیلئے آمادہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ


احسان مانی نے کہا کہ اپنی مدت ملازمت کے دوران اپنے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہوں ۔ میرا تقرر 3سال کیلئے ہوا ہے اور ابھی ایک سال باقی ہے اور

اس دوران پاکستان کرکٹ کی خدمت کیلئے یہاں موجود ہوں ، ابھی میرے پاس بارہ ماہ کا وقت باقی ہے۔ احسان مانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی اپنی اہلیہ کے ساتھ لاہور کے پوش علاقے کے

فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں تاہم وہ اگلے سال ستمبر میں 3سال مکمل ہونے کے بعد دوبارہ لندن میں واقع اپنے گھر میں شفٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔