پاکستانی کرکٹر شاہ رخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کاحصہ بن گیا

478

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی پی ایل میں پہلی بار پاکستانی نزاد امریکی کھلاڑی بھی حصہ لےگا۔ 29 سالہ پیسر کو بطور متبادل انگلش سیمر ہیری گرنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ کندھے کی سرجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔


کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 13 ویں ایڈیشن کیلئے فاسٹ بولرعلی خان کی خدمات حاصل کرلی ہیں، علی خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا بھی حصہ ہیں جس نے

حال ہی میں ٹائٹل اپنےنام کیا۔ یاد رہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا،

انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلےجائیںگے، لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائیگا اور لیگ میں فائنل سمیت 53 میچز کھیلے جائیںگے۔