آئی سی سی نے آل ٹائم ٹی 20 باﺅلرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے کتنے باﺅلرز ٹاپ ٹین میں شامل ہیں؟ جان کر ہر پاکستانی کا سرفخر سےبلند ہوجائے

27

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ریٹنگ کے حساب سے آل ٹائم ٹی 20 باﺅلرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ریٹنگ کے حساب سے آل ٹائم ٹی 20 باﺅلرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق


ٹاپ ٹین رینکنگ میں 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ فاسٹ باﺅلر عمر گل 857 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بوم بوم آفریدی چھٹے، سعید اجمل آٹھویں، عماد وسیم نویں اور لیگ سپنر شاداب خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل ٹائم ٹی 20 باﺅلرز رینکنگ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری 855 پوائنٹس کے ساتھ موجودہیں جبکہ تیسرے نمبر پر کیوی سپنر ڈینئل ویٹوری براجمان ہیں ان کی ریٹنگ 850 ہے۔

اسی طرح چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آف سپنر سنیل نارائن موجود ہیں ان کی ریٹنگ 817 ہے، افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان 816 ریٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔