جنوبی افریقی کرکٹ کا بحران مزیدسنگین ہونے لگا، سپورٹس کنفیڈریشن نے آئی سی سی کولکھے خط میں کیا کہا؟جانیے

12

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کرکٹ کا بحران مزید سنگین ہونے لگا ہے اور سپورٹس کنفیڈریشن نے بورڈ کو معطل کرنے کے اپنے فیصلے کی صفائی کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


وضاحت کیلئے کنفیڈریشن نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا یہ قدم کسی بھی صورت میں کرکٹ معاملات میں حکومتی مداخلت نہیں بلکہ جنوبی افریقی قانون کے تحت

انہیں اپنی کسی بھی ممبر باڈی میں ہونے والی بدانتظامی کے خلاف ایکشن لینے کا اختیار حاصل ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم جلد ہی ایک ٹاسک فورس قائم کریں گے جو

تمام معاملات کی تحقیقات کرکے ایک ماہ کے اندر اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی، ہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی ممبر کونسل کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس میں تمام 14 صوبائی صدور شامل ہیں۔